اداراہ تحقیق نباتات پاکستان


We are serving the people around the country as well as around the world. Explore Now!

مطب اداراہ تحقیق نباتات پاکستان کا تعارف

عہدحاضرکے بہت سے مسائل جدیدطرز زندگی اورغیرفطری رہن سہن کانتیجہ قراردئیے جاسکتے ہیں فضائی آلودگی،پینے کے پانی میں کیمیا ئی مادوں کی بڑھتی ہوئی مقداربڑے شہروں میں اعصاب کوشل کردینے والے شور بہت ہائی فریکوئینسی کی مقناطیسی برقی لہروں کی مسلسل موجودگی جسم کے خلیوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔اسکانتیجہ ہمارے سامنے ہے کہ ہماری نوجوان نسل 30 سے 35 سال کی عمر میں بڑھاپے کی سرحدپرقدم رکھ دیتی ہے بچوں کی آنکھوں پر 8 سے 12سال کی عمرمیں چشمہ لگ جاتاہے اوربچیوں کے بال16سال کی عمر میں سفید ہونے لگ جاتے ہیں ڈپریشن (depression) کے دورے مخصوص زنانہ مردانہ امراض کی بڑھتی ہوئی شرح۔دل کے مر یضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد ذیابیطس (شوگر) کا پھیلاؤ اور ذہنی مریضوں کی تعدادظاہرکرتی ہے کہ زندگی میں سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہاوطن عزیزکے معتبرادارہ تحقیق نباتات پاکستان نے جہاں ا ن بڑھتے ہوئے طبی مسائل کے علاج معالجہ میں استعمال ہونیوالی قدرتی جڑی بوٹیوں پر جدید سائنٹفک اندازمیں تحقیق وکاوش کی وہاں ادارہ کے طبی ماہرین نے ملک کے طول وعرض میں دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے علاج ومشورہ کی طبی سہولتیں بہم پہچانے کی ذمہ داری کوچیلنج سمجھ کرقبول کیا۔

جہاں پرپرانے وضدی امراض اور حسن وصحت سے متعلق مشورہ و علاج کے بارے میں اپنے علم وتجربہ کی روشنی میں دکھی انسانیت کوشفایاب کرنے اورتندرست وتوانامعاشرہ قائم کرنے کے لئے ہر ممکن رہنمائی کرتے رہیں گے ہمار ے قائم کئے گئے مطب پرخواتین وحضرات کے تمام طبی مسائل مثلاًمعدہ وجگرکے امراض۔جسم و جوڑوں کادرد،اعصابی و دماغی کمزوری، خود اعتمادی کی کمی یا بھولنے کی عادت، اعصابی تناؤ، بلڈ پریشر، شوگر، بواسیر، لیکوریا، بے اولادی، عرق النساء، چھائیاں جھریاں، چھوٹا قد، قبل از وقت بڑ ھاپا، جگر و مثانہ کی گرمی، بے اولادی، جراثیم کی کمی،کالا یرقان یا جگر و پتہ کی سوزش، اعصابی کمزوری یا خواتین و حضرات کی صحت سے متعلق دیگر پیچیدہ مسائل وغیرہ کا تسلی بخش علاج کیا جاتا ہے۔

ممتاز معالج طبی محقق اور ہربل میڈیسنز کے بین الاقوامی سکالر پروفیسر حکیم/ڈاکٹر اظہر ملک (گولڈ میڈلسٹ) کی سربراہی میں مطب ادارہ تحقیق نباتات پاکستان کا قیام طبی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ مطب کے مستند و تجربہ کار اطباء کرام، ماہرین نباتات اور معروف ادویہ ساز حضرات کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی موجودگی میں یہ بات نہایت اعتماد اور وثوق سے کہی جاسکتی ہے کہ یہ ادارہ مایوس العلاج مریضوں کے لئے نعمت سے کم نہیں۔

مطب کے اغراض و مقاصد میں جس بات کو اولیت دی جاتی ہے وہ ہے طب مشرق کا فروغ اور اس کی ترویج و ترقی کے ساتھ ساتھ جذبہ خدمت انسانی۔ یہی وجہ ہے کہ خدمت انسانی کے جذبے سے سرشار ملک کے ماہرین طب اس مسیحائی پیشے کو عبادت سمجھ کر شبانہ روز خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ اس نیک نیتی اور خلوص کا ثمر اللہ رب العزت نے اس صورت میں عطا کیا ہے کہ مطب پر تشریف لانے والے ہزاروں مایوس مریض صحت و تندرستی کی دولت سے مالا مال ہوکر لوٹتے ہیں۔

یہی نہیں بلکہ یہ بات پاکستان اور بالخصوص طبی حلقوں کے لئے بھی باعثِ اعزاز ہے کہ امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی، کینیڈا، اٹلی اور متحدہ عرب امارات میں مقیم لاکھوں مریض اس ادارہ کے ماہرین سے علاج کروانے کے بعد شفایاب ہوچکے ہیں۔